خاص خبریںعالمی خبریں

لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اورحزب اللہ کیلئےدھچکا ہے،نیتن یاہو

 اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدے کو اسرائیل کی تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت ہے اور مستقبل میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن معاہدے کی راہ بھی ہموار کر سکتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون اس وقت تک برقرار رکھا جائے گا جب تک لبنان کی جانب سے اسرائیل کو کسی بھی قسم کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا، اس معاہدے کے ذریعے امریکہ، اسرائیل اور لبنان نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ یہاں تمہارا کوئی مقام، کوئی کردار اور کوئی مداخلت نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا اسرائیل ان دو علاقوں سے اپنی فوج واپس بلائے گا جن پر اس وقت اس کا قبضہ ہے، یہ اقدام حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور ان علاقوں کا کنٹرول لبنانی فوج کے حوالے کرنے کے ابتدائی مرحلے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *