سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بری
اسلام آباد۔ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بری قرار ، نظر ثانی اپیلیں منظور کرلی گئیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا۔ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل قرار دے دیا گیا۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کر لی گئیں ۔ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن نے مختصر فیصلہ سنایا ۔ دو رکنی بنچ نے طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں ۔ فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستانیوں کے لئے سب سے اچھی خبر ہے ۔ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ۔ عدلیہ کے اس فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے ۔