Saturday, June 14, 2025
خاص خبریں

جیتے ہوئے آزاد امیدوار اس وقت تحریک انصاف میں بھی شامل ہو سکتے تھے ، جسٹس جمال مندوخیل

 اسلام آباد۔ جیتے ہوئے آزاد امیدوار اس وقت تحریک انصاف میں بھی شامل ہو سکتے تھے ، کو ئی پابندی نہیں تھی،  جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس نے نئی بحث کو جنم دے دیا۔

   سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف کیس کی  سماعت ہوئی جس میں فریقین پیش ہو گئے ۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ  آزاد امیدواراس وقت پی ٹی آئی میں شامل ہو سکتے تھے، بلے کے نشان کے کیس میں عوام کو مس گائیڈ کیا گیا۔   

وکیل سنی اتحاد کونسل نے عدالت کو بتایا الیکشن کمیشن نے کہہ دیا آپ آزاد امیدوار  ہیں۔ اس وضاحت پرجسٹس جمال مندوخیل نے  استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کو یہ اختیار ہے کہ کسی کو خود آزاد امید وار قرار دے؟ پارٹی بھی کہہ رہی ہو یہ ہمارا امیدوار ہے۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن کیسے اسے اپنا اختیار قرار دے سکتا ہے ۔

دوران سماعت چیف نے پوچھا کیا بینیفشری جماعتوں میں سےکوئی سنی اتحاد کونسل کی حمایت کرتی ہے؟ جس پر تمام جماعتوں نے   درخواست کی مخالفت کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *