پاکستانتازہ ترین

دہشت گردی کے ہرفتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز کے جوانوں نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا کر ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ تین دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو زندہ گرفتار کرکے سکیورٹی فورسز نے فتنتہ الہندوستان کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن کے دوران وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شہداء کے اہل خانہ کو اللہ صبر عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا، فتنہ الہندوستان اور اس کے سرپرست اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر مسلح افواج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *