تازہ ترینکھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست ہوگئی، آسٹریلیا نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو 113 رنز سے ہر ادیا ۔ 

آسٹریلوی ویمنز ٹیم کے 199 رنز کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئی،۔

لیڈز میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 199 رنز بنائے ۔ ایلیسے پیری نے 71 اور جارجیا وال نے 39 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی نشرہ سندھو، رامین شمیم اور سعدیہ اقبال نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

جواب میں پاکستان کی منیبہ علی کے علاوہ کوئی بیٹر ٹک کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 86 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

منیبہ نے 32 رنز بنائے۔ فاطمہ ثنا 17 رنز بناسکیں۔  

یہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی مسلسل چوتھی شکست ہے۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک کامیابی سے محروم ہے اور وہ اپنا آخری میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *