تازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈکپ :کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی، پرتگال نے ازبکستان کو 0-5 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت  پرتگال نے ازبکستان کو  0-5 سے شکست دے دی۔

ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے 2 گول اسکور کیے جس کی بدولت پرتگال نے ازبکستان کو 0-5 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ کے میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ 

پرتگال نے پہلے ہی ہاف میں برتری دکھائی اور چھٹے منٹ میں 41 سالہ رونالڈو نے شاندار گول کر دیا۔

بعد ازاں 17ویں منٹ میں نونو مینڈس نے فری کک پر شاندار لو شاٹ مار کر اسکور 0-2 کر دیا۔

29ویں منٹ میں ازبکستان نے طویل فاصلے سے شاندار گول کیا، مگر فاؤل کی بنا پر گول منسوخ کر دیا گیا۔

39ویں منٹ میں رونالڈو نے اپنا دوسرا گول کر کے پرتگال کی برتری 0-3 کر دی اور ٹیم کو ہاف ٹائم تک مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں پرتگال نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ازبکستان پر دباؤ بڑھایا۔ 

60ویں منٹ میں پرتگال نے چوتھا گول کیا۔ برونو فرنانڈز کے کارنر پر جواؤ فیلکس کی بیک ہیل کوشش کے بعد گیند لائن پر خوشانوف سے ٹکرا کر اپنے ہی جال میں چلی گئی، یوں بدقسمت اون گول ہوا۔

87ویں منٹ میں رافائل لیاؤ نے شاندار فنش کرتے ہوئے پرتگال کا اسکور 0-5 کر دیا۔ اضافی وقت میں رونالڈو ہیٹ ٹرک کے قریب پہنچے مگر آخری موقع ضائع ہو گیا اور میچ پرتگال کے مکمل کنٹرول کے ساتھ ختم ہوا۔

رونالڈو نے فیفا ورلڈکپ میں  تاریخ رقم کر دی

کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا رکارڈ قائم کردیا۔ رونالڈو 6  مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

پرتگال کے کپتان رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف پہلے ہاف میں دو گول اسکور کیے تھے۔

واضح رہے کہ 41 سالہ رونالڈو 2006، 2010، 2014، 2018، 2022 اور 2026 ورلڈ کپ میں گول کر چکے ہیں۔

رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *