آس پاسعالمی خبریں

لبنانی پارلیمان کے سپیکر کا جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے 2024ء کے معاہدے پر زور

 لبنانی پارلیمان کے سپیکر نے جنگ بندی برقرار رکھنے کے لئے 2024 کے معاہدے پر زور دیا ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنانی پارلیمان کے سپیکر نبیہ بری نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ نومبر 2024 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ موجودہ جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے ایک تیار اور مؤثر موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں جنگ بندی کی نگرانی اور ممکنہ خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے طریقہ کار پہلے ہی موجود ہیں جنہیں فعال بنا کر کشیدگی میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے لبنان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے استحکام اور خودمختاری کو خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *