امریکہ نے خلیج عمان میں ناکہ بندی پرعمل نہ کرنے والے بحری جہازکو ناکارہ بنا دیا
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ایران جانے والے جہاز پر میزائل حملہ کیا، اس کی افواج نے ایران کی جانب جانے والے گیمبیا کے پرچم بردار تجارتی جہاز کو غیر فعال کر دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بار بار کی ہدایات نظرانداز کرنے پر جہاز کے انجن روم کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا، اب تک پانچ تجارتی جہازوں کو غیر فعال کیا گیا اور ایک سو سولہ جہازوں کا رخ موڑا گیا ہے۔
