تازہ ترینخاص خبریں

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، آئی ایس پی آر

کارروائیاں کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کی گئیں ، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے پنج پائی میں دہشتگردوں کی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 5 دہشتگرد ہلاک کر دیئے، ان دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے، اس کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *