فرانس، مہنگائی کیخلاف احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل، تاریخی ٹاؤن ہال نذر آتش، مارکیٹوں میں لوٹ مار
مظاہرین نے سٹی ہال میں گھس کر فرانسیسی جمہوریہ کی قومی علامت ماریان کا مجسمہ الٹ دیا ، پولیس سے جھڑپیں

فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو گئے، فرانس کے شہر لیموج میں نقاب پوش مظاہرین نے 143 سال پرانے تاریخی ٹاؤن ہال کو آگ لگا دی جس سے عمارت کی چھت گر گئی۔
فرانس میں ستمبر کے وسط میں پیرس کے شمالی مضافات میں طلبہ نے اساتذہ کی کمی اور اسکولوں کی ناقص عمارتوں کے خلاف احتجاج شروع کیا جو بعد ازاں یہ مہنگائی، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، عدم مساوات اور عوامی خدمات کی خراب صورتحال کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں تبدیل ہو گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مارسیلی میں مظاہرین نے سٹی ہال میں گھس کر فرانسیسی جمہوریہ کی قومی علامت ماریان کا مجسمہ الٹ دیا اور فرنیچر توڑ دیا جبکہ لیل شہر میں میئر کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی۔
