آس پاستازہ ترینعالمی خبریں

خطے میں بڑھتی کشیدگی، امارات اور فرانس میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا

 متحدہ عرب امارات اور فرانس نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث نیا دفاعی معاہدہ طے کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ یو اے ای کے وزیر مملکت برائے دفاع مبارک بن فاضل المزروعی کے سرکاری دورہ فرانس کے دوران کیا گیا۔

یو اے ای کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں فریقین نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور فوجی و دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دفاعی اور سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد متحدہ عرب امارات کو ایران کی جانب سے متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *