ایران کی امریکا کو دوبارہ جارحیت پر سخت کارروائی کی وارننگ

اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ جنگ شروع ہوتی ہے تو ایران مزید امریکی طیاروں کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
امریکی طیاروں کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ایران کی مسلح افواج پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکی ہیں کہ وہ جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارے کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نے جو سبق سیکھا ہے اور جو تجربہ حاصل کیا ہے، اس کی بنیاد پر اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو اس میں کئی مزید حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔
عباس عراقچی نے امریکی کانگریس کی ریسرچ سروس کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں خود امریکی کانگریس نے تسلیم کیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں طیارے تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس دو آپشنز ہیں، فتح یا شہادت۔ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
