تازہ ترینخاص خبریں

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ جس کے بعد کابینہ نے اس آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں کابینہ ارکان کا خیر مقدم کیا اور اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاق کے صوبوں کے ساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کیں جو قابل ستائش ہیں ۔ ستائیسویں ویں آئینی ترمیم پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو اعتماد میں لیا اور ان سے اس پر رہنمائی حاصل کی جس پر انکا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور انکی رضامندی پر انکے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *