وہاب ریاض کو پی سی بی میں پھر اہم عہدہ مل گیا
لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پی سی بی کی جانب سے پھر اہم عہدہ مل گیا۔وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقررکردیا گیاہے۔وہ گزشتہ چند ہفتوں سےپاکستان ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کےساتھ منسلک تھے۔وہاب ریاض وقتی طورپرپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گےاورڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کرمستقبل کے پلانز ترتیب دیں گے۔پاکستان ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ عمران فرحت کو بھی ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
