مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان رشتہ ازدواج میں منسلک
لاہور:کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوزاینکراورسوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ ڈاکٹر نبیہا علی کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا طارق جمیل نے خود ان کا نکاح پڑھایا۔ اس نکاح کی تقریب میں محدود شرکا کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقارعروسی لباس زیب تن کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ اس لہنگے کی قیمت ایک کروڑ سے اوپر ہے ۔ ڈاکٹر نبیہا نے بتایا کہ انہوں نے جو زیورات پہن رکھے ہیں وہ بھی ڈیڑھ کروڑ مالیت کے ہیں ۔
