Friday, December 5, 2025
کھیل

پاکستانی عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغمہ جیت لیا

پاکستان کی عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تمغہ حاصل کیا۔ یہ تمغہ چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کی جانب سے جیتا گیا پہلا میڈل ہے۔عروشہ سعید نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، مہارت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *