تازہ ترینخاص خبریں

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا گرفتار، سنٹرل جیل منتقل

فیصل آباد:سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اوررکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نےسینٹرل جیل بھجوا دیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ صاحبزادہ حامد رضا کو سانحہ نو مئی کیس میں 10 سال سزا کا حکم سنایا گیا تھا جو کہ مفرور تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا کو گزشتہ رات اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا تھا صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں حراست میں لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *