آس پاسپاکستان

جعلی دودھ کی قصور سے لاہور سپلائی کا  منصوبہ ناکام

قصور : جعلی دودھ کی قصور سے لاہور سپلائی کا  منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قصور کے علاقے مصطفی آباد میں ناکہ لگا کر رات گے کارروائی 650  لٹر جعلی دودھ تلف کر دیا ہے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد سواریوں والے رکشے میں دودھ کی ترصیل کو ناکام بنا دیا ہے  دودھ بردار رکشے کو کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ دودھ کے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص قرار؛ مقررکردہ معیار کے منافی پائے گئے ہے ۔اصل جیسے جعلی دودھ میں پاؤڈر پانی اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ پائی گئی۔دودھ کے نام پر سفید محلول کا دھندہ کرنے پر  مقدمہ درج کروا کہ، دودھ بردار گاڑی کو ضبط کر لیا ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پر صحت دشمن مافیا کیخلاف تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *