Thursday, November 13, 2025
تازہ ترینخاص خبریں

استنبول میں طالبان وفد کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان سے مذاکرات پھر ناکام

استنبول :استنبول میں پاک افغان مذاکرات تیسرے دور میں داخل ہوگئے لیکن تاحال طالبان کسی بھی قسم کا تحریری معاہدہ نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں جس سے مذاکرات سود مند ثابت نہیں ہوسکے۔افغان طالبان کے غیر لچکدار اور غیر حقیقی رویے کے باعث یہ دور بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔ طالبان وفد تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہا ہے ۔ ہفتے کے روز 9 گھنٹے اور پھر اتوار کو 13 گھنٹے سے زائد طویل مذاکرات بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوئےتھے ۔ اب مذاکرات کے نئے دور میں امید تھی کہ پیش رفت ہوگی مگر طالبان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے برف نہ پگھلی اور طالبان قیادت تحریری معاہدے سے دور بھاگتی رہی ۔ پاکستان کا اصولی مؤقف بدستور واضح رہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی بند کی جائے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *