Wednesday, November 12, 2025
تازہ ترینخاص خبریں

افغان معاملے پر نرمی لانا ہوگی ، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو پیغام

اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مجھے اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، ہم انہی ارکان کے ساتھ اپوزیشن میں رہیں گے تاہم افغان صورتحال پر نرمی سے کام لینا ہوگا۔ ملاقات میں پارلیمانی معاملات پر بھی مشاورت کی گئی، دونوں نے نئی قانون سازی اور پارلیمانی تعاون پر غور کیا، آئندہ قانون سازی میں اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر تفصیلی بات چیت بھی ہوئی ۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔ بلاول نے فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ افغانستان سے متعلق تجاویز صدر مملکت تک پہنچائی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *