Friday, November 14, 2025
سائنس اور ٹیکنالوجی

سائیبیریا  میں 2ہزار سال قدیم ممی دریافت ، سائنسدان حیران

سائبیریا : سائبیریا میں 2000 سال پرانی ٹیٹوز کی حامل ممی دریافت ہوئی ہے جو کہ خاتون کی باقیات بتائی گئی ہیں۔ یہ دریافت سائنسی لحاظ سے حیرت انگیز ہے ۔ الٹائی پہاڑوں میں دریافت ہونے والی ایک قدیم خاتون کی ممی  پر فوری ریسرچ شروع ہو گئی ہے ۔ یہ ممی روسی ماہرِ آثارِ قدیمہ ناتالیا پولوسماک نے دریافت کی ہے ۔ ممی پازیریک قبیلے سے تعلق رکھتی ہے جو تقریباً 2,300 سے 2,500 سال قبل اس علاقے میں آباد تھے۔ سینکڑوں سال سے برف کے اندر دبی ہونے کی وجہ سے اس ممی کی حالت اچھی ہے ۔ جدید انفراریڈ امیجنگ اور ڈیجیٹل اسکیننگ سے خاتون کی باقیات پر ٹیٹوز بھی ملے ہیں جس پر سائنسدان حیران ہیں ۔ پچیس سو سال قبل کی اس ممی کے جسم پر چیتا، ہرن سمیت دیگر افسانوی مخلوقات کی تصاویر کنندہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *