جیولوجیکل سروے کے تحت جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری میں جدت
اسلام آباد : جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری کی عالمی میعار کے مطابق تجدید و ترقی میں مزید پیشرفت ہوئی ہے ۔ معدنیات و کان کنی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جس کے تحت معدنی شعبے کی ترقی کیلئے جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری جدید طرز پر اپ گریڈ کر دی گئی ہے۔
مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں معیاری معدنی تجزیاتی ڈیٹا سے مستفید ہو سکیں گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جیولوجیکل سروے آف پاکستان عدنان عالم اعوان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری عالمی معیار کے مطابق جدید ترین لیبارٹری ہے۔ ایکس آر ڈی لیبارٹری ایکس آر ڈی مشین اور سافٹ ویئر مشین سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کرتی ہے۔ لیبارٹری میں موجود سافٹ ویئر میں ایک لاکھ سے زائد معدنیات کا ڈیٹا موجود ہے۔
