دماغ میں موجود خود کشی پر ابھارنے والا کیمیکل دریافت
کولمبیا: کولمبیا یونیورسٹی اور میک گل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دماغ میں خودکشی پر ابھارنے والا کیمیکل دریافت کیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق SGK1 نامی دماغی کیمیکل کی زیادہ مقدار ان لوگوں میں ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کے لیے ذمہ دار ہو سکتی ہے جنہوں نے بچپن میں صدمے یا کوئی اور دُکھ کا سامنا کیا تھا۔یہ دریافت ایک نئی قسم کے اینٹی ڈپریسنٹ کا باعث بن سکتی ہے جو اس کیمیکل کو نشانہ بناتی ہے اور ان لوگوں کے لیے بہتر کام کرتی ہے جو ابتدائی زندگی میں مشکلات برداشت کر چکے ہوں ۔
جریدے مالیکیولر سائیکاٹری میں شائع ہونے والی یہ تحقیق یہ سمجھنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے لائی ہے کہ کیوں روایتی اینٹی ڈپریسنٹس ادویات بچپن کے صدمے کی تاریخ والے لوگوں کی مدد کرنے میں اکثر ناکام رہتے ہیں۔
