Wednesday, February 4, 2026
کھیل

پی سی بی کا لیگل نوٹس ردی کی ٹوکری میں ، علی ترین ملتان سلطانز سے محروم

ملتان : پی ایس ایل کی فرنچائز  ملتان سلطانز  کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کو بھیجا جانے والا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔ ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے آگاہ کیا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مجھے بلیک لسٹ کرنے کی بھی دھمکی دی گئی ہے تاہم اب میں خاموش نہیں بیٹھوں گا۔ علی ترین نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے ساتھ بیٹھنےکو تیار ہوں لیکن مجھ سے آج تک اس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ یہ کہہ کر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہی لیگل نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *