Wednesday, February 4, 2026
کھیل

پرانے چہرے پھر واپس ، وائٹ بال سیریز کے سکواڈ کا اعلان

لاہور : پاکستان کی وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوا ہے ۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی ٹی ٹوئنٹی جبکہ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوگئی ہے۔

عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *