تازہ ترینخاص خبریں

خضدار میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ ، 18مزدور اغوا

کوئٹہ: ضلع خضدار میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا کر تباہ کردیا۔ یہ ایک ہفتے کے اندر مزدوروں کے اغوا کا دوسرا بڑا سانحہ ہے، جس سے علاقے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات خضدار سے تقریباً 80 کلومیٹر دور نال کے علاقے کلیڑی میں پیش آیا۔

درجنوں دہشت گردوں نے سب سے پہلے شاہراہ کو بلاک کر کے ٹریفک روک دی اور پھر ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ اور کرش پلانٹ پر حملہ کر دیا۔ یہ کمپنی خضدار کو ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے جوڑنے والی اہم سڑک کی تعمیر میں مصروف تھی ۔ حملہ آوروں نے کرش پلانٹ پر حملہ کر کے وہاں موجود گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا دی اس کے بعد دہشت گردوں نے کیمپ میں موجود مزدوروں کو باندھ دیا اور گاڑیوں میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔ یہ مزدور زیادہ تر سندھی تھے جو روزگار کے حصول کے لئے خضدار  میں موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *