Wednesday, November 12, 2025
شوبز

مس گرینڈ انٹرنیشنل میں ایک غلطی نے ماڈل کو شرمندہ کروا دیا

برما:تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن ’مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025‘ کے دوران مقابلے میں شریک ایک ماڈل سے ایسی غلطی ہوگئی جس نے اسے سب کے سامنے شرمندہ کروا دیا۔ ایونٹ کے دوران جب فائنل راؤنڈ کےلیے منتخب امیدواروں کے نام پکارے جا رہے تھے، تو پاناما سے تعلق رکھنے والی ماڈل اسامر یہ سمجھ بیٹھی کہ اس کا نام لیا گیا ہے اور وہ جوش میں آگے بڑھ کر داد وصول کرنے اسٹیج کے فرنٹ پر پہنچ گئی۔

اسے شرمندگی کا سامنا ہوا دوبارہ دوسری ماڈل کا نام لیا گیا جس پر اسے احساس ہوا اور وہ منہ لٹکا کر واپس آگئی ۔ ۔کچھ صارفین نے اسامر کے جذباتی ردعمل پر ہمدردی کا اظہار کیا، جب کہ دیگر نے اسے مقابلے کی ’تاریخ کی سب سے دلچسپ غلطیوں میں سے ایک‘ قرار دیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *