غلط پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کو تباہ کر دیا گیا، سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان
لاہور:پنجاب کی سیڈ کمپنیز پورے ملک کی 90 فیصد سیڈ کی ضروریا ت کو پورا کرتی ہیں، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی زراعت کو تباہ کر دیا گیا ہے اگر درستگی نہ کی گئی تو مزید تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے اس وقت پورے ملک میں گندم کی بجائی کا وقت ہے۔پنجاب میں موجود سیڈ کمپنیاں حسب سابقہ پورے ملک کیلئے گندم کا سیڈ پیدا کرتی ہیں اور دوسرے صوبوں کی بیج کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے لاہور چیمبر میں ایک پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے سیڈ ایسوسی ایشن کو لاہور چیمبر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حکومت فوری طور پر اس اہم معاملے پر کاروائی کرنے اور انکے مسائل حل کئے جائیں۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، سابق صدر میاں انجم نثار، چئیرمین سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان رانا سلمان محمود خان، چوہدری بلال، چوہدری شکیل اور لاہور چیمبر کیایگزیکٹیو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔
چئیرمین سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان رانا سلمان محمود خان نے کہا کہ اس وقت پیرا PERa اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے مل کردوسرے صوبوں میں بیج گندم کی فراہمی روک دی ہے جس سے گندم کے بیج کا بحران مزید بڑھ جائے گا جو کہ پہلے ہی حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بحران اختیار کر چکا ہے اگر بیج کی فراہمی رُکی رہی تو پورے ملک میں شدید بحران اور گندم کی پیداوار میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹو ٹل 552000 میٹرک ٹن بیج پیداکیا جاتا ہے جس میں پنجاب کی سیڈکمپنیاں 516000 میٹرک ٹن بیج پید ا کرتی ہیں جو کہ ملک کے ٹوٹل بیج کا 94 فیصد بنتا ہے اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ پورے ملک میں اگر پنجاب کی کمپنیز کو بیج کی فراہمی سے روکے رکھا تو گندم کی کاشت اور پیداوار کس حد تک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیکرٹری PERA ا ڈائریکٹر جنرل فوڈ سے میٹنگز اور مسئلے کے فوری حل کیلئے درخواست کی اور اس کے علاوہ گندم کی بیج کی موومنٹ کے لیے صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہاب شریف،، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کو بھی خطوط ارسا ل کیے گئے لیکن کسی بھی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے درخواست ہے کہ ملک کی فوڈ سیکورٹی کے لیے گندم سب سے اہم فصل ہے خدارااس بروقت کاشت اور سیڈ کی فراہمی کو یقینی بناکر ملک کو بڑے بحران سے بچایا جائے۔
