تازہ ترینعالمی خبریں

کینیڈا میں مسجد کا بانی رکن قتل ، بیٹا ہی قاتل نکلا

آشوا:کینیڈاکےشہرآشوا میں مسجد کے بانی رکن کےقتل کامعمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر والد کے قتل کا الزام عائد ہوا ہے ۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 80 سالہ ابراہیم بالا، جو آشوا مسجد کے بانی ممبران میں سے ایک تھے۔ ان کو سولہ اکتوبر کو قتل کیا گیا جبکہ وہ مسجد کے قریب ہی موجود تھے ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ان کے 42 سالہ بیٹے صہیب بالا کو حراست میں لیا ہے ۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ قتل کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ واقعے کے بعد کینیڈین مسلم کمیونٹی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *