تازہ ترینخاص خبریں

علاقائی سالمیت چیلنج کرنے پر فیصلہ کن جواب دیں گے ، فیلڈ مارشل

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی علاقائی سالمیت پر کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ خلاف ورزی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سےجنرل ہیڈکوارٹر میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جو باصلاحیت، محبِ وطن اور پُرعزم عوام کی سرزمین ہے، لوگ صوبے کا اصل سرمایہ ہیں۔عوامی فلاح پر مبنی حکمتِ عملی کے ذریعے بلوچستان کے سماجی و معاشی منظرنامے کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات ہو رہے ہیں ۔ نوجوان بلوچستان کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *