تازہ ترینخاص خبریں

علیمہ خان کے تیسری مرتبہ وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے اور راولپنڈی پولیس کو حکم دیا علیمہ خان کو گرفتار کرکے 22 تاریخ کو پیش کریں۔علیمہ خان کےعلاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *