Thursday, November 13, 2025
شوبز

بگ باس کی امیدوار تانیا متل کی ذاتی زندگی کا بڑا سکینڈل بے نقاب

ممبئی : مشہور ریئلٹی شو ”بگ باس“ کے 19 ویں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا متل کے سکینڈل نے تہلکہ مچا دیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق تانیا پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے تھے جو سب جھوٹ نکلے ۔ اس پر یہ بحث چھڑی ہے کہ انہیں ایسا کرنے کی ضرورت ہی کیوں محسوس ہوئی ۔ ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے ۔ فیضان نے مؤقف اختیار کیا کہ تانیا متل نے خود کو ایک ایسی عمارت یا گھر کی مالکن ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ شاندار‘‘ ہے۔ لیکن یہ سب جھوٹ نکلا ۔ اس طرح وہ نوجوانوں کو ورغلا چکی ہیں جو بھارتی معاشرے کے لئے اچھا نہیں ۔

انفلوئنسر پر مزید یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ تانیا نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ بلراج سمیت کئی افراد کو دھوکا دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *