غزہ میں پھر اسرائیلی جارحیت پر ٹرمپ کا حیران کن بیان
واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے اس میں کوئی ابہام نہیں ۔ ایئرفورس ون پرصحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حماس کے ساتھ صورتِ حال خراب نہ ہو۔اس موقع پرامریکی صدر سے سوال ہوا کہ کیا اسرائیلی حملے جائزتھے۔ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اس پر واپس آنا پڑے گا، یہ معاملہ زیرِ غور ہے۔ انہوں نے زوردیا کہ یہ معاملہ سخت مگر مناسب طریقے سے نمٹایا جائے گا۔
