کھیل

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کودھول چٹا دی

پرتھ : آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کودھول چٹا دی ۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو بھارتی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ابتدائی تین بلے باز مجموعی طور پر صرف 18 رنز بناسکے جو نیوزی لینڈ کے خلاف 2019 کے ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد کم ترین اسکور ہے۔

شبمان گل 10، روہت شرما 8 اور ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔دو مرتبہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا جس کے بعد میچ کو 26 اوورزتک محدود کردیا گیا۔اس طرح بھارت نے مقررہ چھبیس اوورز میں 136رنز سکور کئے ۔  آسٹریلیا کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 26 اوورز میں 131 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 21.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *