پاکستان مخالف پراپیگنڈا نشر نہ کرنے پر افغان نشریاتی ادارے کی نشریات بند
کابل:افغان طالبان حکومت نے ایک اور آمرانہ اقدام کے تحت افغانستان کے بڑے نجی نشریاتی ادارے شمشاد نیوز کو بند کر دیا ہے ۔ اس چینل نے پاکستان مخالف پراپیگنڈا نشرکرنے سے انکار کر دیاتھا جس کی وجہ سے اسے ذبردستی بند کر دیا گیا۔ طالبان حکومت نے شمشاد نیوز کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو یکساں طور پر بند کروایا ہے ۔
میڈیا سے وابستہ حلقوں کے مطابق طالبان حکومت کی اس کارروائی سے افغانستان میں میڈیا پر دباؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔افغان جرنلسٹس سینٹر نے کہا ہے کہ آزادیِ اظہار کو مزید محدود کر دیا گیا ہے۔
