تمہاری ماں نے ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کرائی ۔۔۔
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک گرما گرم پریس کانفرنس میں امریکی ترجمان اور صحافی کے درمیان طنزیہ گفتگو وائرل ہو گئی ۔ امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ جاری تھی جس میں عالمی کشیدگی کے حوالے سے سوالات ہو رہے تھے ۔
گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ معمول سے ہٹ کرطنزیہ جملوں کی نذر ہو گئی ۔ خاتون ترجمان سے صحافی نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ ایک سوال کیا اور کہا ہنگری میں صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کس نے طے کروائی ہے۔
جس پر امریکی ترجمان کیرو لائن لیوٹ نے برجستہ جواب دیا کہ ’یور موم‘ یعنی تمھاری ماں نے۔اس جواب پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔
ساتھ ہی وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹرسٹیون چونگ نے بھی وہی جواب دہرایا کہ تمھاری ماں نے۔ اس جواب پر صحافی نے دوبارہ کہا کہ کیا یہ مذاق ہے ؟ صحافی کے فقرے پر ترجمان کیرو لائن بھڑک اُٹھیں اور کہا کہ تم خود کو صحافی سمجھتے ہو؟ کوئی تمہیں سنجیدہ نہیں لیتا یہاں تک کہ آپ کے ساتھی بھی، مجھ سے فضول سوال کرنا بند کریں۔ ایک اور صحافی نے مداخلت کی اور پوچھا کہ “کیا آپ لوگوں کا ایک صحافی کو یہ جواب مناسب تھا؟” اس پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹیلر راجرز نے جواب دیا کہ بےحد مناسب تھا، ہمارے پاس حقیقی صحافیوں کے لیے وقت ہے لیکن کسی ایکٹیوسٹ کے لیے وقت ضائع نہیں کرسکتے
