پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی ، سمری وفاق کو ارسال
لاہور:صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اس کی سمری وفاق کوبھی بھجوا دی گئی ہے ۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہڑتال کی کال کو فوری مسترد کیا ہے۔ ایک مذہبی جماعت کےاحتجاج کا کوئی جواز نہیں ۔
کسی ایک بات کو جواز بنا کرملک کومفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ جیل میں ہیں مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ انہیں رہا کیا جائے۔ مطالبات میں کہیں فلسطین کا نام نہیں تھا۔ غزہ جنگ بندی میں دنیاپاکستان کےکردارکی تعریف کررہی ہے۔ احتجاج کی کال غزہ امن معاہدے کے بعد دی گئی، یہ پُرامن احتجاج نہیں تھا۔
