پاکستانخاص خبریں

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی ، 50خوارج ہلاک

مہمند : فتنۃ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کردراندازی کی کوشش  ناکام ہو گئی ۔ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔ مہمند میں فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش کو تار تار کیا ۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پرہوا۔ کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کیا ہے ۔ ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *