دپیکا حجاب پہن کر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئیں
ممبئی : بالی ووڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار وجہ ابوظہبی کے ایک تشہیری ویڈیو میں ان کا عبایا پہننا بنا ہے جس پر ہندو انتہا پسند ان کے خلاف ہو گئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ابوظہبی کے محکمۂ ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے جاری ہوئی ۔ جس میں دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آرہی ہیں ۔ اس ویڈیو میں دونوں کو لُووَر ابوظبی میوزیم اور شیخ زید گرینڈ مسجد کی سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی مداحوں کواداکارہ کا حجاب ناگوار گزرا ہے جس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔
