دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے ، ٹرمپ نوبل پرائزسے محروم ، قرعہ ماریہ کورینا کے نام
اوسلو : امریکی صدر کو نوبل پرائز نہ مل سکا ۔ فیورٹ ہونے کے باوجود ٹرمپ کو ایوارڈ نہ ملا جبکہ نوبل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔ سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے اوسلو میں ایک باوقار تقریب کے دوران یہ اعلان کیا۔اس موقع پرجورجین واٹن فریڈنس نے کہا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو یہ انعام ان کی جمہوریت، انسانی آزادی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکا میں جمہوری اقدار کو ازسرِنو بیدار کیا ہے۔نوبل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی رفاقت کو فروغ دینے، مستقل فوجی طاقتوں میں کمی لانے، یا امن کے قیام و استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کرے۔ واضح رہے کہ اس انعام کی دوڑ میں امریکی صدر بھی شامل تھے مگر قرعہ ان کے نام نہ نکل سکا۔
