رحیم یار خان میں پولیس مقابلہ ، خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ ہلاک
رحیم یار خان : سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ مارا گیا۔ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو اس کے ساتھی پولیس سے چھڑا کر فرار ہونےلگے تو پولیس سے مقابلہ ہو گیا۔ اس دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ طیفی بٹ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی ۔ رحیم یار خان میں طیفی بٹ کے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مدعی حسین حیدر ہیں جو ڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن لاہور ہیں ۔ ایف آئی آر کے مطابق طیفی بٹ کو گرفتار کر کے لاہور لے جا رہے تھے 2 گاڑیوں میں سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل نور زخمی ہوا۔ اس واقعے کے بعد لاہور پولیس نے گوگی بٹ کے گھر پر چھاپا مارا ہے جبکہ وہ پہلے ہی فرار ہو گیا۔
