تازہ ترینخاص خبریں

نیشنل ایکشن پلان میں کبھی نہیں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات ہوں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پرعمل نہ ہونا بھی شامل ہے۔ پشاورمیں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ اس حوالے سے ایک بیانیہ بنایا جائے گا لیکن یہ بھی نہیں کیا گیا بلکہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کی گئی۔ 2014 میں آرمی پبلک اسکول پرحملے کے بعد سیاسی وعسکری لیڈر شپ نے ایک مشترکہ نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا لیکن آج تک اس پر پوری طرح عمل نہیں ہوا۔

دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے کی بات کی جاتی ہے لیکن کیا ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے؟ اگر دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے ہیں تو پھرجنگیں کبھی نہیں ہوتیں اور غزوہ بدر میں سرور کونین ﷺ کبھی جنگ نہ کرتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جگہ دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *