کراچی سے اغوا ہونے والی 4سالہ بچی کوئٹہ سے برآمد
کراچی/ کوئٹہ: شہر قائد سول لائن سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کوئٹہ سے برآمد ہو گئی ہے ۔ بچی کے والد نے تصدیق کی ہے کہ بچی ان کے پاس آگئی ہے ۔ پولیس کے مطابق سول لائن ہجرت کالونی سے اغوا کی گئی کمسن بچی گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ سول لائن پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ 26 اگست کو والد کی مدعیت میں درج کیا۔ بچی کے والد نے بتایا کہ کوئٹہ کے ایک شہری نے فیس بک پر بچی کے اغوا کی خبر دیکھ کر اہل خانہ سے رابطہ کیا، بچی ان کی ہمشیرہ کو حب چوکی سے لاوارث حالت میں ملی تھی جسے وہ گھر لے گئے ۔ پولیس کے مطابق حب چوکی کی رہائشی خاتون شادی میں شرکت کے لیےبچی سمیت کوئٹہ گئی ، اسی خاتون کے بھائی نے فیس بک پر لگی خبر کے حوالے سے بتایا جس کے بعد بچی کے والد سے رابطہ کیا گیا۔
