تازہ ترینخاص خبریں

وزیراعظم کا دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا عزم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر فیصلہ کن کارروائی کا کہا ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر اقدامات تیز نہ ہوئے تو ساری محنت رائیگاں جائے گی ۔ کابینہ ارکان سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ دو ہفتوں میں اہم واقعات ہوئے ہیں ۔  گزشتہ روز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، اعلیٰ افسران اور جوانوں کے ساتھ  میں نے اورکزئی میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں کا جنازہ پڑھا۔ لیفٹننٹ کرنل جنید نے بہادری کی تاریخ رقم کی، انہوں نے فرنٹ سے قیادت کی اور فتنہ خوارج کے 19 لوگوں کو ہلاک کیا جبکہ خود اور باقی دس ساتھیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پھر آج صبح دوبارہ میجر سبطین حیدر کے جنازے میں شریک ہوا وہ فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ان کے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی ۔ وہ سب ملک کے لئے قربانی پر بلند عزم رکھتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *