پاکستانتازہ ترین

جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف سپانسر ہے ، عطا تارڑ

اسلام آباد : وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف اسپانسر ہے ۔ اسی شخص کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان کو ختم کرکے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا گیا تھا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کی شکست ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کا ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کارہے ۔ جیل میں بیٹھے دہشت گردوں کے چیف سپانسر کی وجہ سے دہشت گردوں کو سہولت کاری ملتی ہے لیکن ملک میں عدم استحکام پھیلانے والے اس گروہ کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

یہ لوگ دہشت گردی کی سہولت کاری کے لیے سہیل آفریدی کولائے ہیں ۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔  پاکستان کی پالیسی اسلام آبادمیں ہی بنتی ہے وہیں بنے گے ، ہم یہ پالیسی افغانستان میں نہیں بننے دیں گے ۔ ریاستی اداروں اور قومی اداروں کے خلاف بیانیہ ناکام ہوگیا، لندن کی عدالت کا فیصلہ ایسے عناصر کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *