رونالڈو تاریخ کے امیر ترین فٹ بالر بن گئے
لزبن : دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو تاریخ کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے ہیں۔ بلومبرگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ اسطرح وہ دنیا کے امیر ترین فٹ بالر بن گئے ہیں ۔ پرتگال کے سپر اسٹار اور سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی دولت کو اگر پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ رقم چار کھرب کے قریب بنتی ہے ۔ رونالڈو کی دولت میں اس وقت نمایاں اضافہ ہوا جب انہوں نے رواں برس جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا، جس کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر ہے ۔
