تازہ ترینخاص خبریں

پاک فوج کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 7خوارج ہلاک ، میجرسبطین حیدر شہید

راولپنڈی:ڈی آئی خان میں پاک فوج کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ سات خوارج ہلاک کر دیئےگئےجب کہ میجر سبطین حیدر شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آٹھ  اکتوبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر کارروائی سے بھارتی حمایت یافتہ 7 خارجی مارے گئے۔

اس دوران کوئٹہ کے رہائشی 30 سالہ میجر سبطین حیدرشہید ہوئے جو آپریشن کو لیڈ کر رہے تھے ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج فتنۃ الخوارج کی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *