علی امین گنڈا پور کی چھٹی ، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہونگے
راولپنڈی:سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی تصدیق کر کےملکی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے اور نوجوان ایم پی اے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
سلمان راجا نے مزید کہا کہ عمران خان نے کے پی میں فوج پر بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں علی امین کو مزید اس عہدے پر نہیں رہنا چاہیےذمہ داری ان پر ہی عائد ہوتی ہے ۔ عمران خان کے مطابق کے پی میں صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ قابو سے باہر ہے اور علی امین گںڈاپور کو عہدے سے ہٹادینا بہتر ہے۔
