آس پاسپاکستان

اورنگی ٹاؤن میں ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد اغوا لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب

کراچی : اورنگی ٹاؤن سے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچا دی گئی ہے ۔ یسریٰ نامی لڑکی کی بازیابی کے بعد صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ سمیت اہلخانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔اپنے مبینہ اغوا، حبس بے جا میں رکھنے اور جنسی زیادتی سمیت اپنے ساتھ ہونے والے تمام مظالم کی داستان سناتے ہوئے یسریٰ نےبتایا کہ اس کو ڈیڑھ سال قبل اغواکیا گیا تھا۔ حمزہ اور ان کی ماں نے اسے اپنے پاس رکھا جہاں بہت تشدد کیا جاتا تھا۔

لڑکی نے بتایا کہ ملزم حمزہ نے یسرا کے ساتھ زبردستی جھوٹا نکاح نامہ بنوایا تھا اور اسکو جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بناتا رہا ہے۔ڈیڑھ سال بعد موقع پاکراپنے ایک رشتے دار کو اطلاع دی جس کا نمبر ایک جگہ لکھ کر رکھا تھا۔ یسریٰ نے بتایا کہ اس نمبر پر کال کرکے اپنے اوپر پیش آنے والے واقعات کی اطلاع دی جس کے بعد بازیابی عمل میں آئی ۔ پولیس نے حمزہ نامی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *