کھیل

پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ سے فیصل اکرم اور عامر جمال ڈراپ

کراچی:پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ سے لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم اور پیسر عامر جمال کوڈراپ کر دیا گیا ہے ۔ اسکواڈ اب 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔ منتخب پلیئرز میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام شامل ہیں۔خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین آفریدی بھی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *